اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے انکشاف کیا ہے کہ میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں۔
افضل چن نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ جس کے لیے میں خود تحریک انصاف کے پاس گیا تھا لیکن پی ٹی آئی نے بات چیت سے انکار کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت غلطی پر غلطی کر رہی ہے۔