جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے، چیئر مین پی ٹی آئی کا شیر افضل مروت کو انتباہ

datetime 24  اپریل‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کے انٹرویو پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں نے شیر افضل مروت کو کہہ دیا ہے کہ آئندہ آپ کو ایسی باتیں نہیں کرنی، پارٹی کے اندرونی معاملات پر پارٹی میں ہی بحث کرنی ہے۔

صحافی نے ان سے سوال کیا کہ شیر افضل مروت کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ اسپیکر پی اے سی چیئرمین نہیں چاہتے؟بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ دوبارہ شیر افضل مروت سے پوچھیں گے تو وہ ایسی بات نہیں کہیں گے، ہم کنگز پارٹی نہیں، نہ ڈکٹیٹر شپ ہے کہ اجارہ داری ہو۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کور کمیٹی میں 70 ممبر ہیں، میٹنگز میں سب کھل کر بات کرتے ہیں، ہم مشترکہ فیصلے کرتے ہیں اور پارٹی کی مشاورت شامل ہوتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام پر پارٹی کے اپنے رہنماؤں نے غلط بیانی کی۔شیر افضل مروت نے کہا

تھا کہ ایک ہفتہ قبل پارٹی کے دوست بانی پی ٹی آئی سے ملے، بانی پی ٹی آئی کو پی ٹی آئی رہنما باور کروا رہے تھے کہ پی اے سی چیئرمین کے نام پر اسپیکر نہیں مان رہے، بانی پی ٹی آئی پر پارٹی رہنماؤں نے زور دیا کہ متبادل کا نام دیں۔شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ان رہنماؤں کی چال انہیں پر الٹ دی، یہ روایت ہے کہ چیئرمین پی اے سی کو اپوزیشن نامزد کرتی ہے، اسپیکر مجھے چیئرمین پی اے سی نامزد نہیں کرتے تو اپوزیشن کوئی کمیٹی نہیں لے گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے، پارٹی کے اندر جو بھی یہ کر رہے ہیں اپنا قد چھوٹا کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے میرا نام لیا، اب یہ رہنما مجبور کر رہے تھے نام تبدیل کریں۔شیر افضل مروت نے کہا کہ بہت سے فیصلوں میں بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالا گیا، اسپیکر قومی اسمبلی کو میرے نام پر کوئی اعتراض نہیں تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…