اسلام آبا د(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا۔بانی پی ٹی آئی نے حامد رضا کی نامزدگی کے لیے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ہدایات جاری کیں۔
اس قبل بانی پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے کے لیے نامزد کیاتھا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے 2 سینئر رہنماؤں نے بھی شیر افضل مروت کے بجائے صاحبزادہ حامد رضا کو اہم پارلیمانی عہدے کے لیے نامزد کرنے تصدیق کردی۔