سرگودھا(این این آئی)فیس بک پر دوستی کے محبت میں بدلنے پر شادی کے لئے پاکستان آنے والی امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر عالم دین کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیااور جوڑے کے درمیان شادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔
زرائع کے مطابق سرگودھا کے نوجوان عمار سے فیس بک پر امریکن دوشیزہ ایرینے پوریسن سے دوستی محبت میں بدل گئی اور بات شادی تک چل نکلی تو امریکن دوشیزہ نے پاکستان آنے پر گزشتہ روز سرگودھا پہنچ کر اپنے محبوب کے ہمراہ مقامی مدرسہ میں عالم دین قاضی نگاہ مصطفے کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیا جس پر اس کا اسلامی نام صرف ایرینے رکھ دیا گیا جس کو اسلام قبول کرنے پر اہل اسلام نے خوش آمدید کہا اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کے لئے تعلیم قرآنی کی ترغیب دی اس جوڑے کے درمیان شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔