پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کی حکومت میں شامل وفاقی وزرا کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے

datetime 23  اپریل‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وفاقی کابینہ میں شامل ارکان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے ہٹادئیے گئے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم، بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، سابق خاتون کی قریبی دوست فرح گوگی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما، سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کے نام ای سی ایل پر برقرار رہیں گے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ موجودہ وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی، وفاقی حکومت نے نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سینکالنے کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، اس کے علاوہ سابق وفاقی وزرا غلام سرورخان، مرادسعید، پرویز خٹک، شفقت محمود کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ای سی ایل سے نکالے جانے والوں میں اعجاز شاہ، علی زیدی، خسرو بختیار اوراعظم سواتی کینام بھی شامل ہیں، اسد عمر، عمر ایوب، محبوب سلطان، اور فواد چوہدری کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ای سی ایل سے نکالے جانے والے ناموں میں فروخ نسیم، شیریں مزاری اور دیگر نام شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…