جمعرات‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف

datetime 20  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی /رحیم یار خان (این این آئی)کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن سے لاپتا آٹھویں جماعت کی طالبہ اسما کا رحیم یارخان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سماعید کے دوسرے روز سہیلی سے ملنے گئی مگر اب تک واپس نہیں آئی، ایف آئی آر سچل تھانے میں درج ہے۔اہل خانہ کے مطابق سچل پولیس نے لڑکی کی بازیابی کے لیے فوری طور پر خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔ علاقے میں پانی سپلائی والیآصف پر اسما کو بہلا پھسلاکر لے جانے کا شک ہے۔آصف کے بڑے بھائی غلام شبیر نے تسلیم کیا کہ اسما کو آصف رحیم یار خان لے گیا ہے۔

غلام شبیر کو اسما کے اہل خانہ نے پولیس کے حوالے کیا تھا۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد بشارت کی ضمانت پر چھوڑ دیا۔اسما کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ انہوں نے جس دن غلام شبیر کو پکڑا اسی دن اس کے والد نے فون پر رابطہ کیا اور اسما سے بات بھی کروائی۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسما محفوظ ہاتھوں میں نہیں۔ یہ کم عمری کا نکاح ہے۔ پولیس اس کیس میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے بیٹی کو بازیاب کروائے۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں آصف کے بھائی غلام شبیر کا نام شامل نہیں،غلام شبیر رکشہ چلاتا ہے۔ سچل پولیس نے بتایا کہ آصف کی گرفتاری اور اسما کی بازیابی کے لیے پولیس پارٹی رحیم یار خان بھیجی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…