اسلا م آباد(این این آئی)عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے ہمراہ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم نجی ہسپتال میں موجود رہی، بشریٰ بی بی کے وکلا کی ٹیم بھی ہسپتال میں موجود تھے۔
ذرائع نے بتایا بشریٰ بی بی کا معدے اور خون کا ٹیسٹ لیا گیااور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی انڈو اسکوپی بھی کی گئی ۔ذرائع کے مطابق انڈو اسکوپی کے علاوہ ڈاکٹر کی ہدایات پر بشریٰ بی بی کے دیگر ٹیسٹ بھی ہوں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو روز میں نجی اسپتال سے ان کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔