حیدرآباد (این این آئی)حیدرآباد کی پھلیلی نہر سے گزشتہ دنوں ہالا گرلز کالج کی معذور ملازمہ خدیجہ کی لاش ملی تھی، تاہم مرنے سے پہلے لکھے گئے خط کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ہالا کی رہائشی 25 سالہ ملازمہ خدیجہ کی لاش تین روز قبل حیدرآباد کی پھلیلی نہر سے ملی تھی۔
لاش کے ساتھ سے ایک خط بھی ملا تھا، جس میں خدیجہ نے مبینہ خودکشی کرنے کی وجوہات بیان کی تھیں۔خط میں دوران نوکری پریشان کرنے اور تنگ آکر زندگی کے خاتمہ کرنے کے بارے میں تحریر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خدیجہ کا تعلق غریب گھرانے سے ہے جو ہالا کے گورنمنٹ کالج میں بطور لیب اٹینڈنٹ کام کرتی تھیں۔