بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

datetime 20  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں شادی ہالز اور بیوٹی پارلرز پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کے پی حکومت نے ہالز اور بیوٹی پارلرز کو ان کے سائز اور کاروبار کے حجم کے مطابق مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیے جانے کا فیصلہ کیا ہے جن پر سیلز ٹیکس آن سروسز کے مختلف فکسڈ ریٹس لاگو کیے جائیں گے اور مالکان اپنا ماہانہ ٹیکس کیپرا کے پاس جمع کرائیں گے۔

خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ نے بتایاکہ صوبے کے سیلز ٹیکس آن سروسز کے لیے ریسٹورینٹس، ہوٹلوں پر کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کرنے والوں کو 15 کی بجائے 13 فیصد ٹیکس میں لایا جائے گا۔خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل فوزیہ اقبال نے وزیراعلیٰ کے مشیر برائے محکمہ خزانہ مزمل اسلم کے ساتھ ملاقات کی اور ان کو کیپرا کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالز اور بیوٹی پارلرز مالکان کو سیلز ٹیکس آن سروسز کے فکس ریٹس اور پرسنٹیج ریٹس میں کسی ایک کو منتخب کرنے کا اختیار دیا جائے گا جس کے بعد وہ اپنے منتخب کردہ نظام کے مطابق اپنا ماہانہ ٹیکس کیپرا کے ساتھ جمع کرائیں گے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس چوری میں ملوث کاروباری شخص یا ادارے کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، ان اقدامات کے لیے کے پی سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2022 میں ترامیم کی جائیں گی۔مزمل اسلم نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد صوبائی حکومت، ٹیکس دہندگان اور تاجر برادری میں اعتماد پیدا کرنا ہے جب کہ تمام فیصلوں پر تاجر تنظیموں و چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کی مشاورت کے بعد ہی عمل درا?مد کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…