اسلام آباد (این این آئی)فنانس ڈویژن کی جانب سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کے خواہش مند سرکاری ملازمین کے لیے سرکلر جاری کردیا گیا،وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویڑنز کو نیا سرکلر ارسال کیا ہے،جس میں کہا گیا کہ 25 سال مدت ملازمت کے بعد پنشن لینا ہر ملازم کا حق ہے۔ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین تین ماہ قبل درخواست دینے کے پابند ہوں گے، درخواست میں ریٹائرمنٹ کی تاریخ کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔
فنانس ڈویژن نے بتایا کہ تین ماہ قبل جمع کرائی جانے والی درخواست حتمی ہوگی، درخواست میں کوئی ترمیم یا واپس نہیں لی جا سکے گی۔سرکاری ملازمین کو تین ماہ قبل نوٹس یقینی بنانا چاہیے، ملازمین سروس کی مطلوبہ مدت کی تکمیل کو یقینی بھی بنائیں گے۔