پتوکی(این این آئی) شادی کا جھانسہ دیکر ملزم کی خاتون سے مبینہ زیادتی حاملہ ہونے پر چھوڑ دیا مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ ملانوالہ چک نمبر 34کی رہائشی حناء بی بی کیساتھ ملزم یاسر نے ناجائز تعلقات قائم کرلئے اور ملزم نے متاثرہ خاتون کو شادی کیلئے آمادہ کرلیا اور ہمبستر ہوکر مبینہ زیادتی کرتا رہا خاتون حاملہ ہوئی تو ملزم یاسر شادی سے انکاری ہوگیااورملزم متاثرہ خاتون حنا بی بی کو اپنے مقصد کیلئے استعمال کرتا رہااور ملزم نے متاثرہ خاتون کو سنگین نتائج و قتل کی دھمکیاں دیں تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے متاثرہ خاتون حناء بی بی کی تحریری درخواست پر ملزم یاسرکیخلاف خاتون حناء بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔