پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

ڈبلیو ایچ او نے پاکستان ،افغانستان کو پولیو وائرس کے عالمی پھیلائو کا ذمہ دار قرار دیدیا

datetime 18  اپریل‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو وائرس کے عالمی پھیلائو کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پاکستان پر سفری پابندیاں مزید تین ماہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو وائرس کے عالمی پھیلائو کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پاکستان پر سفری پابندیاں مزید تین ماہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، افغانستان کے مابین پولیو وائرس کی منتقلی جاری ہے، پاکستانی سیوریج میں پولیو کے پھیلائو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی، پشاور، کوئٹہ بلاک پولیو وائرس کے گڑھ ہیں،پاکستان سے واپس جانے والے افغان مہاجرین سے پولیو پھیل رہا ہے، پاک افغان کراسنگ پوائنٹس پر پولیو ویکسینیشن بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کے پی میں بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی اہم ہے، افغانستان میں پولیو ویکسین سے محروم بچے پاکستان کیلئے خطرہ ہیں۔ اعلامئے کے مطابق رواں سال جون تک 175 ملین پاک افغان بچوں کی ویکسینیشن ہو گی۔ اعلامئے کے مطابق پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کی پولیو ویکسینیشن بھی لازم ہو گی،ڈبلیو ایچ او 3ماہ بعد انسداد پولیو کیلئے پاکستانی اقدامات جائزہ لے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…