بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

فضل الرحمان کا غصہ صرف اپنا ریٹ لگوانے کیلئے ہے، وزیراعلیٰ پختونخوا

datetime 17  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(ا ین این آئی)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میرا ورکر بھی فضل الرحمن کو شکست دے دے گا، ان کا تو گھر میں ووٹ نہیں ہے۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فضل الرحمن ساتھ دینے کو تیار ہے تو کوئی مسئلہ نہیں، وہ اپنا ریٹ لگوانا چاہ رہے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ڈی آئی خان میں لوگوں کو پکڑ پکڑ کر جے یو آئی ایف میں شامل کرایا گیا، پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں عوام کو صحت کارڈ دیں جیسے کے پی میں ہم نے دیا، چالیس سال پنجاب میں حکومت کی، ایک ہسپتال نہیں بنایا۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ملک کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلیں، پی ڈی ایم تجربے سے ملک کہیں سے کہیں چلا گیا ہے، پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کر لیا ، ملک مزید تجربات برداشت نہیں کر سکتا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لندن پلان جیسے تجربات سے باہر نکلیں، عوام کا سوچیں، مختلف مسائل سے دوچار ہیں، شکر ہے احساس ہو رہا ہے کہ غیر قانونی گھر پر چھاپہ غلط ہے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو سال سے جو چھاپے مارنے میں ملوث ہیں ان کی فیملیز کو انہیں سمجھانا چاہیے، لوگوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں، ہر کسی کو اٹھا لیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کے لیے بیٹھنے کے لیے تیار ہوں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوام کی زبان عارضی طور پر بند کر سکتے ہیں، عوام نے انتخابات میں اشارہ دے دیا، عوام کا اشارہ سمجھ جاؤ، اصلاح کے لیے تیار نہیں تو سزا کے لیے تیار ہو۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…