لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت ائیر ایمبولینسز خریدنے کی بجائے ایک سال کیلئے کرائے پر حاصل کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک ائیرایمبولینس پر سالانہ9 کروڑ روپے ادا ہوں گے جبکہ دوائیرایمبولینسز کا سالانہ کرایہ 18 کروڑ روپے سے زائد ہوگا۔ ایک ائیر ایمبولینسز کی خریداری پر ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے 50 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا تھا۔
ایک ائیرایمبولینسز کی خریداری کی بجائے سالانہ کرائے پردوائیر ایمبولینسز کی سروسز لیں جائیں گی۔ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے ٹینڈر میں سالانہ 44 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایاتھا۔دستاویزات کے مطابق کراچی کی کمپنی سکائی ونگ نے 2 ائیرایمبولینسز کی بڈ18 کروڑروپے میں حاصل کی ہے جس کے بعد پنجاب حکومت نے سکائی ونگ کی سروسز حاصل کی ہیں۔