بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ٹی آئی دور حکومت کی پالیسی میں ترمیم، اہم تعیناتیوں میں عمر کی شرط ختم کرنے کی سمری تیار

datetime 16  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے اہم تعیناتیوں کے لیے تحریک انصاف کے دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کرنیکافیصلہ کرتے ہوئے 65 سال تک کی عمر کی حد ختم کرنے کی سمری تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے لیے عمر کی بالائی حد 65 سال کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے، اس حوالے سے سمری تیار کرلی گئی ہے، حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ترامیم کے بعد نئی تعیناتیوں کے لیے عمر کی کوئی بالائی حد نہیں ہوگی، اس اقدام سے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیلز پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہوگی، ترامیم کے بعد اب 65 سال کی عمر کے بعد بھی تعیناتی ہوسکے گی اور موجودہ تعیناتی میں بھی 65 سال کی عمر کے بعد توسیع کی ترمیم بھی سمری کا حصہ ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس اقدام سے باصلاحیت پیشہ وارانہ تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، نئی تعیناتیوں سے وفاقی وزارتوں اورڈویژنزکی استعداد کار میں بہتری لائی جاسکے گی، ملک میں نئے ٹیلنٹ کیفروغ کے لیے 2019 کی پالیسی میں ترامیم ضروری ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتوں اورڈویڑنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مزیرمؤثر بنایاجائیگا۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب زیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی نیترامیم تجویز کی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…