شکر گڑھ(این این آئی) شکر گڑھ میں دو گھروں میں چوری کی وارداتوں میں چور 80 تولے سونا اور 10 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر لے گئے۔پولیس کے مطابق پہلی واردات شکر گڑھ کے علاقے اقبال پورہ میں ہوئی جہاں چور بیرون ملک مقیم شہری ملک سہیل کے گھر سے سونے کا تاج سمیت 65 تولے سونا اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔
پولیس کے مطابق سونے کی مالیت تقریباً ایک کروڑ سے زائد ہے جب کہ دوسری واردات محلہ بجلی گھر میں ہوئی جہاں چور شہری کے گھر سے 10 لاکھ نقدی اور 15 تولہ سونا لوٹ کر لے فرار ہوگے۔ پولیس کے مطابق فورنزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔