بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی پر 12 لاکھ ماہانہ خرچہ، 7 سیلز پر مشتمل وارڈ میں رکھا گیا ہے، رپورٹ

datetime 6  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جیل میں دی گئی سہولتوں کی رپورٹ پیش کردی گئی، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی پر ماہانہ 12 لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو 7 سیلز پر مشتمل سیکیورٹی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ 7 میں سے 2 سیلز بانی پی ٹی آئی کے زیر استعمال ہیں، 5 سیلز سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند رکھے گئے ہیں، ان سیلز کے صحن کو بانی پی ٹی آئی چہل قدمی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوئی بھی شخص بغیر اجازت بانی پی ٹی آئی کے سیل تک نہیں پہنچ سکتا، بانی پی ٹی آئی کے وارڈ کی حفاظت کیلئے پیشہ ور تربیت یافتہ افراد مامور ہیں، اڈیالہ جیل میں 10 قیدیوں پر ایک اہلکار تعینات ہے۔

رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے لیے 15 اہلکار تعینات ہیں، جن میں سے 2 سیکیورٹی افسران ہیں، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی پر لگائے 3 اہلکار سی سی ٹی وی کیمروں پر مامور ہیں، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی پر ماہانہ 12 لاکھ روپے خرچ آتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کیلئے لگائے گئے کیمروں پر 5 لاکھ روپے کا خرچ آیا۔بانی پی ٹی آئی کے کھانے کیلئے اسپیشل قواعد و ضوابط تشکیل دیے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو صحت افزا کھانا مہیا کیا جاتا ہے جو اسپیشل کچن میں بنتا ہے، بانی پی ٹی آئی کا کھانا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے، انہیں کھانا فراہم کرنے سے قبل میڈیکل افسر یا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کھانے کا معائنہ کرتا ہے۔

جیل کے میڈیکل افسر کے علاوہ راولپنڈی کے ایک اسپتال کے 6 ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کے طبی علاج کیلئے تعینات ہیں، راولپنڈی کے ایک دوسرے اسپتال کے اسپیشلسٹ کی ٹیم جیل کا ہفتہ وار دورہ کرتی ہے، اسپیشلسٹ کی ٹیم ضرورت پڑنے پر بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرتی ہے۔رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو چہل قدمی کے لیے جیل میں ایک خاص جگہ فراہم کی گئی ہے، جیل میں ورزش کے لیے مشین اور دیگر اشیا فراہم کی گئی ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آنے والوں کے حوالے سے اہم قوائد و ضوابط بنائے گئے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کے دوران، ایک جامع سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جاتا ہے، اڈیالہ جیل کی حفاظت کیلئے پولیس، رینجرز سمیت مختلف محکموں نے فرضی مشقیں بھی کیں، اڈیالہ جیل کی جانب جانے والی سڑکوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، اڈیالہ جیل کے ارد گرد رینجرز اور ایلیٹ فورس کے اہلکار گشت کرتے ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…