پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

تحریک انصاف کورکمیٹی اجلاس میں قرآن پر حلف لینے کا انکشاف

datetime 6  اپریل‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کورکمیٹی اجلاس میں سیاسی ایپکس کمیٹی اجلاس سے متعلق قرآن پر حلف لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کورکمیٹی میٹنگ میں آپس کی لڑائیوں کی خبریں سامنے آنے کے بعد حلف لیا گیا اور قیادت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ آپس کی لڑائیوں یا عمران خان کے پیغامات سے متعلق رائے نہ دی جائے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہلے عمر ایوب اور شبلی فراز کو پہنچاتے تھے اور پارٹی رہنماؤں نے متعدد بار ان معاملات پر سوال اٹھائے جن پر تلخی ہوئی، کور کمیٹی کے متعدد ممبران نے پارٹی کے فیصلوں پر سوالات بھی اٹھائے جس کے بعد قرآن پر حلف لیا گیا تا کہ کشیدگی کم کی جاسکے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے پی ٹی آئی کے آن لائن جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی کہ قرآن پرحلف لیں کہ کچھ لیک نہیں ہوگا مگر پھر بھی یہ سب ہوجائے۔ بیرسٹرگوہر نے کہا چیزوں کا لیک نہ ہونا ڈسپلن ہے جس کا ہمیں احساس کرنا ہے ہمارا لیڈرجیل میں ہے اور ان کی جدوجہد سے ہم نے آگ کا دریا عبور کیا، آپس کے فیصلوں کو خود تک محدود کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…