بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

سنہرے مستقبل ،بہتر روزگار کی خاطر اٹلی جانے والے سات پاکستانی البانیہ میں کار حادثے میں جاں بحق

datetime 6  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد( این این آئی)سنہرے مستقبل اور بہتر روزگار کی خاطر اٹلی جانے والے سات پاکستانی البانیہ میں کار حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق ہونے والوں میں 22سالہ رائے شرجیل کا تعلق حافظ آباد سے تھا،حادثہ میں البانوی کار ڈرائیو بھی جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والے شرجیل کے اہل خانہ بیٹے کی ناگہانی وفات پر غم سے نڈھال ہو گئے۔ والدین نے حکومت سے بیٹے کی میت وطن واپس لانے کے لیے حکومت سے اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے گائوں ساگر کھرل کے رہائشی رائے شفقت علی کا 22سالہ بیٹا رائے شرجیل دس ماہ قبل یونان گیا جہاں وہ اپنے دیگر سات پاکستانیوں کے ساتھ غیر قانونی طریقہ سے اٹلی جانے کے لیے نکلا ۔ رائے شرجیل اور اس کے ساتھیوں نے البانیہ کا بارڈر کراس کرنے کے لیے ایک ٹیکسی کرایہ پر لی۔ساتوں پاکستانی گاڑی میں سوار ہو کر جا رہے تھے کہ البانیہ کے دارلخلافہ تیرانہ کے قریب چیک پوسٹ پر پولیس نے ان کی گاڑی کو روکا لیکن البانوی ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی جو تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر دریا میں جا گری جس کے نتیجہ میں البانوی ڈرائیو اور رائے شرجیل سمیت ساتوں پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔

رائے شفقت کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا پاکستان میں بیروزگاری کی وجہ سے پریشان تھا اس لیے وہ بیرون ملک گیااور وہ گزشتہ دس ماہ سے یونان میں مقیم تھاجہاں سے وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ البانیہ کے راستے اٹلی جا رہا تھا کہ راستے میں پولیس نے انہیں روکا لیکن البانوی ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی اور تیز رفتاری کے باعث ا ن کی گاڑی دریا میں جا گری جس میں البانوی کار ڈرائیور اور ساتوں پاکستانی موقع پر جا ں بحق ہو گئے۔

انہوں نے بتا یا کہ البانیہ کی پولیس نے تمام لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں مبتلا شرجیل کے والد اور دیگر رشتہ داروں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ متوفی رائے شرجیل کی میت پاکستان لانے کے لیے انتظام کیا جائے اور اس سلسلہ میں ان کی مدد کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…