جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹ آگئی

datetime 5  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی جس میں انھیں کھانے میں زہر یا ٹوائلٹ کلینر دینے کے شواہد نہیں ملے۔تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال کے 4 سینئر ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کیا جن میں ڈاکٹر عائشہ جاوید، ڈاکٹرعمارہ اسلم، ڈاکٹرعائشہ افضل اور ڈاکٹر ماریہ بلوچ شامل ہیں۔

بشریٰ بی بی کے طبی معائنے پر تشویشناک علامت سامنے نہیں آئی۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بتایا ڈھائی ماہ پہلے کھانے کے بعد طبیعت خراب ہوئی تھی۔ کھانے کے بعد معدے میں جلن ہوئی، ہونٹ سوج گئے تھے۔بشریٰ بی بی نے بتایا کہ آنکھوں سے پانی بہنے اور خشک جلد کی شکایت ہوئی تھی، انھوں نے بتایا کہ چند گھنٹے بعد طبیعت بہتر ہوگئی تھی، چند روز تک منہ کا ذائقہ خراب اور پیٹ میں تکلیف رہی۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کو کھانے پینے کے دوران نگلنے میں کوئی تکلیف نہیں تھی۔ پہلے ہفتے بشریٰ بی بی کا وزن کم ہوا پھر پہلے جیسا ہوگیا۔ بشریٰ بی بی کو اس وقت خراب ذائقے اور پیٹ میں درد کی شکایت ہے۔ بشریٰ بی بی کبھی کبھار کان بند ہونے کی شکایت بھی کرتی ہیں۔ بشریٰ بی بی کی نبض، درجہ حرارت، بلڈ پریشر اور سانس چیک کی گئی، ان کا گلا معمولی سا بند ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر پیٹ کا معائنہ کیا گیا، جو نارمل نکلا، انھیں آنکھوں کی کوئی شکایت نہیں، بشریٰ بی بی آنکھوں کے معائنے پر آمادہ نہیں تھیں۔ ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو پرہیز اور دوائیں تجویز کردی ہیں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…