اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے امیگریشن سیل نے ملتان ایئرپورٹ پر پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 16 کلو سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مسافر کے سامان سے 16 کلو سونا برآمد کر لیا گیا، جس میں سونے کی مختلف وزن کی 10 اینٹیں شامل ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم محمد تنویر دبئی جا رہا تھا، ملزم نے امیگریشن کلیئرنس کے لیے اپنا پاسپورٹ کاؤنٹر پر پیش کیا، وہ دوران امیگریشن پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بار بار سفر کرنے پر ملزم کے سامان کو چیکنگ کے لیے منگوایا گیا، دوران تلاشی ملزم کے سامان سے 16 کلو گرام سونا برآمد کر لیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم کا سامان تمام متعلقہ اداروں سے کلیئر ہونے کے بعد چیک کیا گیا، ملزم نے بیگ کے خفیہ خانوں میں سامان چھپایا ہوا تھا، گرفتار ملزم کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔