پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

آصف زرداری سے جنرل ساحر شمشاد کی ملاقات، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم

datetime 5  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی )صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی جس میں قومی تعاون سے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔صدر مملکت کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں جنرل ساحر شمشاد نے صدر مملکت کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ملک کی مسلح افواج اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔بیان کے مطابق اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری نے قومی سرحدوں کے دفاع اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔آصف زرداری نے کہا کہ انہیں ملک کی سیکیورٹی فورسز پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…