مظفر گڑھ (این این آئی)مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں بکی چوک میں پولیس نے مسجد میں اعتکاف کے دوران 13 سالہ لڑکے کو ریپ کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
مقامی پولیس نے بتایا کہ ایس ایچ او شاہد رضوان کی قیادت میں ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا، مقدمہ درج کرنے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم زیادتی کے واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، اس پر مسجد اعتکاف بیٹھے کم عمر بچے سے زیادتی کا الزام ہے، واقعہ کا مقدمہ تھانہ سنانواں میں درج کیا گیا تھا۔