بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

تحریکِ انصاف نے صدر کے انتخاب کو غیر آئینی ، ناقابل قبول قرار دیا

datetime 9  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے صدر کے انتخاب کو غیر آئینی اور ناقابلِ قبول قرار دیا کیونکہ ایک طرف مینڈیٹ چوروں صدر کے انتخاب میں ووٹ ڈال رہیہیں اور دوسری طرف اعلی اینی منصب کیلئے ضروری الیکٹورل کا لج نا مکمل ہے۔جاری اعلایمہ کے مطابق غیر آئینی صدارتی انتخابات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئیپاکستان تحریکِ انصاف کے ترجمان نے کہا کہ غیر منتخب اراکین کا ووٹ ، جنہوں نے چوری شدہ مینڈیٹ پرجعلی حلف اٹھایا، صدر کے انتخاب کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ الیکٹورل کالج مکمل کیے بغیر اعلی ترین آئینی عہدے کے لئے انتخابی آئین کی خلاف ورزی غیر قانونی ہے اور دن کی روشنی میں عوامی مینڈیٹ کی چوری کے بعد ، عدالتی حکم کوپیروں تلے روندتے ہوئے مسترد شدہ لوگوں کو قومی اور پنجاب اسمبلیوں کے ارکان بنانا عدالتی انصاف کے لیے ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے واضح کیا کہ صدارتی انتخابات میں جعلی فارم 47 کی بنیاد پر غیر منتخب اراکین اور اسمبلی میں بیٹھے افراد کے ووٹوں کی کوئی قانونی اور آئینی قدر اور حیثیت نہیں یے ، رات کے اندھیرے میں پاکستان تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کرنے اور اسے مخصوص نشستوں کے آئینی حق سے محروم کرنے کا واحد منصوبہ ملک کے اعلی ترین آئینی منصب پر مسترد شخص کے انتخاب کو یقینی بنانا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے یاد دلایا کہ جنہوں نے کل تک ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی دھمکی دیتے تھیں ، اور ایک دوسرے کو لوٹ مار کرنے والے ڈاکوں کا لیبل لگایا تھا وہی آج ایک بار پھر قومی خزانے کو بے رحمی سے لوٹنے کے لیے اپنے مفادات کے لیے متحد ہو گئے ہیں۔

ترجمان تحریکِ انصاف نے مطالبہ کیا کہ عوام کے مینڈیٹ کی مسلسل توہین کرتے ہوئیملک میں آئین اور قانون کی پامالی کا بد ترین سلسلہ روکا جائے کیونکہ پاکستانی قوم اپنی مر ضی کے خلاف کرپٹ ترین افراد کو ملک کے صدر وزیرِ اعظم کی حثیت سے کبھی بھی قبول نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی (آج اتوار کوملک بھر میں اپنے پیارے رہنما عمران خان کی کال پر پرامن احتجاج کرے گی تاکہ مینڈیٹ چوروں سے چوری شدہ مینڈیٹ واپس لے سکے ۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…