منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

پرواز کے دوران طیارے کی کھڑکی اکھڑ گئی

datetime 13  جولائی  2026 |

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)یونان سے جرمنی جانے والی ایک مسافر پرواز میں اس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی

جب دورانِ پرواز طیارے کی ایک کھڑکی اچانک اپنی جگہ سے نکل گئی، جس کے باعث جہاز میں موجود مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس واقعے میں ایک 61 سالہ مسافر معجزانہ طور پر بڑی جان لیوا صورتحال سے محفوظ رہا۔عینی شاہدین کے مطابق کھڑکی الگ ہونے کے بعد کیبن میں ہوا کا دباؤ یکدم تبدیل ہوگیا، جس کے نتیجے میں مذکورہ مسافر کا سر اور کندھے طیارے کے باہر کی جانب نکل گئے۔ خوش قسمتی سے اس کی اہلیہ اور قریبی نشستوں پر بیٹھے چند مسافروں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اسے مضبوطی سے پکڑا اور دوبارہ اندر کھینچ لیا، جس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔واقعے کے بعد حفاظتی نظام فوری طور پر متحرک ہوگیا اور طیارے میں آکسیجن ماسک خودکار انداز میں نیچے آگئے۔ پائلٹ نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے طیارے کی بلندی کم کر کے تقریباً 9 ہزار فٹ تک لے آئے تاکہ مسافروں کی جان کو لاحق خطرات کم کیے جا سکیں۔بعد ازاں پائلٹ نے قریبی ہوائی اڈے پر کامیابی کے ساتھ ہنگامی لینڈنگ کی، جہاں امدادی اور طبی عملہ پہلے سے موجود تھا۔ متاثرہ 61 سالہ مسافر کو فوری طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اسے معمولی چوٹیں آئی ہیں اور اس کی حالت تسلی بخش ہے۔

دوسری جانب ایوی ایشن حکام نے اس غیر معمولی واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ دورانِ پرواز کھڑکی اپنی جگہ سے کیوں اور کیسے الگ ہوئی۔یہ واقعہ ایک بار پھر اس امر کی یاد دہانی کراتا ہے کہ فضائی سفر میں حفاظتی معائنوں، تکنیکی جانچ اور حفاظتی نظام کی بروقت کارکردگی کس قدر اہمیت رکھتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…