جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

وفاق میں حکومت سازی کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں شراکت اقتدار کا فارمولا تیار

datetime 12  فروری‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )اور پاکستان پیپلز پارٹی نے مرکز میں حکومت سازی کے لیے شراکت اقتدار کا فارمولا تیار کر لیا۔ذرائع کے مطابق وفاق میں حکومت بنانے کیلئے (ن )لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف کے درمیان سیاسی اتحاد متوقع ہے، (ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان 2 نکاتی فارمولا تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان بات چیت میں کردار ادا کرنے والی انتہائی اہم شخصیت نے بتایا کہ پیپلز پارٹی اپنی سی ای سی کے اجلاس میں شراکت اقتدار کے حوالے سے کسی حتمی نتیجے پر پہنچ جائیگی۔ذرائع کے مطابق دو نکاتی فارمولے کے مطابق پہلے مرحلے میں زیادہ نشستوں والی پارٹی کا وزیراعظم 3 سال رہے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں 2 سال کے لیے دوسری جماعت کا وزیراعظم ہو گا جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب کی وزارت اعلی کے لیے مریم نواز کی حمایت کی یقین دہانی کرائے گی۔ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں وفاق میں پہلی یا دوسری مدت کے فارمولے پر غور ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…