جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

حاضر سروس کا کورٹ مارشل ہوسکتا ہے تو ریٹائرڈ کا بھی ہونا چاہیے، جاوید لطیف

datetime 28  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر ومسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ حاضر سروس کا کورٹ مارشل ہوسکتا ہے تو ریٹائرڈ کا بھی ہونا چاہیے، تمام اداروں کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا چاہیے، پراجیکٹ کو لانچ کرنے والوں کو سزا نہ ملی تو نو مئی جیسا واقعہ دوبارہ ہو سکتا ہے، ہمارا ہدف صرف ان لوگوں کو سزا دینا نہیں تھا،

ہمارا ہدف وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے پاکستان میں بدامنی اور معاشی بدحالی آئی، نواز شریف کا تجربہ ملک کو مشکلات کی دلدل سے نکال سکتا ہے، وہ جلد پاکستان آ کر انتخابی اتحاد سے متعلق خود بتائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ جاوید لطیف نے کہا کہ اگر ایک ادارہ خود احتسابی اپنے سے شروع کرتا ہے تو یہ اچھا پیغام ہے، تمام اداروں کو خود احتسابی کے عمل سے گزرنا چاہیے، انصاف فراہم کرنے والا ادارہ بھی خود احتسابی کے عمل سے گزرے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ حاضر سروس کے ساتھ ساتھ اس پراجیکٹ کو لانچ کرنے والوں کو گرفتار کر کے سزا نہ ملی تو نو مئی جیسا واقعہ دوبارہ ہو سکتا ہے، اگر حاضر سروس لوگوں کا کورٹ مارشل ہو سکتا ہے تو سابق لوگوں کا بھی ہونا چاہیے، ہمارا ہدف صرف ان لوگوں کو سزا دینا نہیں تھا، ہمارا ہدف وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے پاکستان میں بدامنی اور معاشی بدحالی آئی۔انہوں نے کہا کہ سانحہ 9 مئی فوج، ریاست اور ملکی سلامتی پر حملہ ہے، جو جو نو مئی میں ملوث ہیں ان کو چوک چوراہوں میں لٹکایا جائے، نو اور دس مئی کے ماسٹر مائنڈ کو کوئی رعایت ملے گی تو قوم اسے برداشت نہیں کرے گی۔

جاوید لطیف نے کہا کہ سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ کو وہ جتنا بھی طاقتور ہو اسے سزا ملنی چاہیے، جو لوگ آئین سے ماورا قدم اٹھاتے ہیں ان پر تنقید کرنا اور ان کا احتساب کرنا لازم ہے، جو کانٹے سابق لوگوں کے بوئے تھے اب پوری قوم کاٹ رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک ادارے نے خود احتسابی کی اور دوسروں کے لیے مثال قائم کی، امید ہے انصاف فراہم کرنے والا ادارہ بھی اس عمل سے گزرے گا، سہولت کاری کے ثبوت مل چکے ہیں ایک بندے کو بچانے کے لیے پاکستان کی تباہی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن فیصلوں سے پاکستان کے حالات خراب ہوتے ہیں ایسے فیصلوں پر تنقید کرنا لازم ہے،

ایک شخص کو نیچا دکھانے کے لیے جو فیصلے کئے گئے وہ بھی احتساب کے عمل سے گزرے گا، ہم شروع دن سے کہہ رہے تھے کہ سہولت کاری ہو رہی ہے جو آج ثابت ہو گئی ہے۔ہم نے بار بار کہا کہ سہولت کاروں کو روکا نہ گیا تو پاکستان نقصان اٹھائے گا، کچھ لوگ یہ کہہ رہے ہیں پاکستان کا قانون جائے بھاڑ میں انہوں نے صرف ایک شخص کو بچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بغیر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے (ن) لیگ نے 2013 میں دو تہائی اکثریت حاصل کی تھی۔2018 میں آر ٹی ایس بٹھانے کے باوجود پنجاب میں ہماری اکثریت تھی مگر ہمیں حکومت نہیں بنانے دی گئی، نواز شریف ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر پاکستان واپس آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تو نواز شریف باہر بیٹھے ہیں اور ان کی ہدایت پر روس سے تیل پاکستان آیا۔نواز شریف کے چوتھی بار وزیرِ اعظم بننے کے بعد خوش حالی کا نیا دور شروع ہو گا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اداروں میں بیٹھے لوگ بھی مان رہے ہیں کہ نواز شریف کے بغیر پاکستان کا چلنا مشکل ہو رہا ہے، نواز شریف جب آیا ملک میں ترقی اور خوشحالی آئی، ان کی فہم و فراصت، تجربہ اور عالمی سطح پر اعتماد ملک کو دلدل سے نکال سکتا ہے۔لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف اب پاکستان سے صرف ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر ہے، وہ جلد پاکستان آئیں گے اور انتخابی اتحاد سے متعلق خود بتائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک لمحہ انتخابات آگے نہیں چاہتی۔بلکہ وقت پر آزادانہ انتخابات چاہتی ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…