جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی کی جناح ہائوس جلا ئوگھیرا ئوسمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 7جولائی تک توسیع

datetime 27  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس جلا ئوگھیرا ئوسمیت تین مقدمات میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 7جولائی تک توسیع کر دی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے شاہ محمودقریشی کی تین مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت پرسماعت کی۔

رہنما پی ٹی آئی نے عبوری ضمانت کے لئے عدالت میں خود پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شاہ محمود قریشی کو بے بنیاد مقدمات میں شامل کیا گیا، وہ اپنے خلاف مقدمات میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے تفتیش میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ عبوری ضمانت منظور کی جائے،عدالت نے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 7جولائی تک توسیع کر دی۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کے خلاف تھانہ سرور روڈ، تھانہ گلبرگ اور تھانہ ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج یا کل بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا پول کھلنے والا ہے،ڈار صاحب کو آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑے، جو بجٹ پیش ہوا اور جو پاس ہوا اس میں دن اور رات کا فرق تھا، کوئی پاکستانی قوم کو اس مایوسی سے نکالنے کیلئے منصوبہ بندی اور صف بندی نہیں کر رہا، دبئی بیٹھک کے بڑے چرچے ہیں،صف بندی صرف حصول اقتدار کے لئے ہو رہی ہے ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت حصول اقتدار کے لئے دبئی میں ہیں،وزارت عظمی کے لئے بھاگ دوڑ کی جارہی ہے، بلاول بھٹو اور مریم نواز وزارت عظمی کے امیدوار ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم کے بیان پر کسی نے اس کو جواب نہیں دیا، نریندر مودی کہتا ہے پاکستان اپنی موت آپ مررہا ہے، افسوس وزیراعظم پاکستان اس بیان پر خاموش ہیں، پاکستان کا ہر شہری پوچھ رہا ہے کیا میرے معاشی حالات کی کوئی بات کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کوشش ہے وہ مستقبل کی بات کرے، جیل سے جب سے رہا ہوا ہوں شخصیات پر بات نہیں کررہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…