ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کا بوئنگ 777 ملائیشیا میں روک لیا گیا

datetime 30  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی فضائی کمپنی کے بوئنگ طیارے کو واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ملائیشیا میں روک لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور ائرپورٹ پر روکا گیا۔ بی ایم ایچ رجسٹریشن نمبر کے حامل طیارے کو ایئرپورٹ انتظامیہ نے دوسری بار روکا ہے ۔

طیارہ مقامی عدالت کے احکامات پر 4 ملین ڈالرز واجبات وصولی کے لیے روکا گیاہے۔پی آئی اے کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ملائیشین کمپنی سے لیز پر ایک طیارہ حاصل کیا گیا تھا ۔ لیز رقم کی عدم ادائیگی پر متعلقہ کمپنی نے واجبات وصولی کے لیے مقامی عدالت حکمنامہ حاصل کیا تھا۔ عدالتی احکامات پر کچھ عرصہ قبل بھی اس بوئنگ طیارے کی ضبطگی کی کارروائی کوالالمپور ایئرہورٹ پر کی گئی تھی ۔ بعد ازاں سفارتی چینل کے ذریعے واجبات ادائیگی کی یقین دہانی پر طیارے کو روانگی کی اجازت دی گئی تھی۔اس کے بعد ایک بار پھر 4 ملین ڈالرز کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے پرواز پر مشتمل طیارے کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا۔پی آئی اے پرواز نمبر پی کے 894 پر مشتمل طیارہ اسلام آباد سے کوالالمپور پہنچا تھا ۔ پرواز پر پائلٹ ،معاون پائلٹ کے علاوہ 10 فضائی میزبان تعینات ہیں ۔ مسافروں کی وطن واپسی کے لیے پی آئی اے نے پی ایچ ایکس رجسٹریشن کا بوئنگ 777 متبادل طیارہ روانہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…