ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

روسی تیل پاکستان کب پہنچے گا؟مصدق ملک نے خوشخبری سنا دی

datetime 24  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس سے دو سے تین روز میں جہاز خام تیل لے کر عمان پہنچے گا جہاں سے چھوٹے جہازوں کے ذریعے تیل پاکستان لایا جائیگا،ملکی تیل کی ضروریات کا تقریباً 50 فیصد مقامی ریفائنریزفراہم کرتی ہیں، ملک میں فرنس آئل کی کھپت ختم ہورہی ہے،پاکستان نے نئی گرین فیلڈ آئل ریفائنگ پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان میں اس نئی پالیسی سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان نے نئی گرین فیلڈ آئل ریفائنگ پالیسی کی منظوری دے دی ہے، پاکستان میں اس نئی پالیسی سے ملک میں سرمایہ کاری آئے گی، ملک میں جدید ترین 4 لاکھ بیرل یومیہ آئل کی ریفائنری لگانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی ترقی کے لیے انرجی سکیورٹی ضروری ہے، ان سرمایہ کاروں کو ٹیکس چھوٹ دیں گے، نئی ریفائنریز خصوصی اقتصادی زون میں لگیں گی، آئل ریفائننگ میں سرمایہ کاروں کو فارن انویسٹمنٹ ایکٹ کے تحت تحفط فراہم کریں گے، اس کے علاوہ ایل پی جی ائیرمکس کی پالیسی لارہے ہیں، جہاں گیس نہیں وہاں نجی شعبے کے ذریعے ایل پی جی فراہم ہوسکے گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی پیٹرول اور ڈیزل کی سالانہ ضرورت 20 سے 21 ملین ٹن ہے، ملکی تیل کی ضروریات کا تقریباً 50 فیصد مقامی ریفائنریزفراہم کرتی ہیں، ملک میں فرنس آئل کی کھپت ختم ہورہی ہے۔

2032 تک ملک میں پیٹرول اورڈیزل کی سالانہ کھپت 33ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔مصدق ملک نے کہا کہ روس سے خام تیل کا جہاز 27ـ28 مئی کو عمان پہنچ رہا ہے، عمان سے یہ خام تیل چھوٹے جہازوں کے ذریعے پاکستان پہنچے گا، جہاز سے ایک لاکھ ٹن تیل لایا جارہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ آئی ایم ایف غریب کیلیے سستے پیٹرول پیکج پراعتراض کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…