منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

نواز شریف کی لندن میں نجم سیٹھی، جگنو محسن سے طویل ملاقات

datetime 21  مئی‬‮  2023

اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدو سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ جگنو محسن کے ساتھ لندن کے ہوٹل میں 2گھنٹے وقت گزارا، اس موقع پر ان کے بیٹے حسن نواز بھی موجود تھے۔

جنگ اخبار میں وارث حیدری کی خبر کے مطابق ہفتہ کے روز نجم سیٹھی کی سالگرہ تھی،جس کے تناظر میں میاں نواز شریف کی طرف سے نجم سیٹھی اور جگنو محسن کے اعزاز میں کھانا دیا گیا،2گھنٹے کی ملاقات میں ملکی و عالمی سیاست پر بات چیت ہوئی،جس کے دوران میاں نوازشریف نے پاکستان میں عالمی کرکٹ کی ترقی کے حوالے سے نجم سیٹھی کے کردار کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نجم سیٹھی پاکستانی کرکٹ کو عالمی سطح پر مزید بلندیوں پر لے جائیں گے،پاکستانی سیاست کے حوالے سے جب پی ٹی آئی اور عمران خان کے حالیہ حالات پر گفتگو ہوئی تو میاں نواز شریف نے کہا کہ یہ مکافات عمل ہے،نوازشریف نے نجم سیٹھی اور ان کی اہلیہ جگنو محسن کو پرتپاک انداز میں ہوٹل سے رخصت کیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…