جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

ایم کیو ایم پاکستان نے وسطی پنجاب کیلئے تنظیم کا اعلان کر دیا

datetime 20  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وسطی پنجاب کیلئے تنظیم کا اعلان کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سید شاہین گیلانی صدر وسطی پنجاب ، رضوان ظفر قریشی اوررانا یونس سینئر نائب صدور لاہور، عمران صدیقی سینئر نائب صدرفیصل آباد،رانا محمود اقبال نائب صدرحافظ آباد،عرفان میو نائب صدر لاہور، عمر علی آغا نائب صدرپاکپتن ،رانا نعمان وسیم جنرل سیکرٹری لاہور، اسلم حیات قریشی سیکرٹری اطلاعات لاہور،حافظ عدنان ، نصر بلوچ جوائنٹ سیکرٹریز لاہور،عدنان رفعت سیکرٹری فنانس لاہور،ساجد چنگیزی آفس سیکرٹری لاہور،ندیم چودھری میڈیا کوارڈ ی نیٹر لاہور،اقبال نیازی اسسٹنٹ میڈیا کوارڈی نیٹرلاہور ،شیخ اویس انچارج سوشل میڈیا لاہور، زاہد حسین ، مجاہد علی، رستم تلہ ،عارف ٹائری ، ڈاکٹر کامران ممبران لاہور،ڈاکٹر لیاقت ممبر قصور شکیل مصطفائی ممبر قصور جبکہ منور حفیظ ممبر فیصل آباد ہوں گے۔

صدر سید شاہین گیلانی اور سینئر نائب صدر رضوا ن قریشی نے اپنے بیان میں پارٹی قیادت کی جانب سے ذمہ داری دینے پر اظہا ر تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم مڈل کلاس اور پسے ہوئے طبقات کی نمائندہ جماعت ہے ، تنظیم سازی کے ذریعے پارٹی کوگراس روٹ لیول پر فعال کیا جائے گا ،ان شا اللہ آنے والے وقت میں ایم کیو ایم پنجاب میں مظلوم طبقات کی مضبوط جماعت اور مضبوط آواز بنے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم سازی کو مکمل کرنے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی قیادت کو بھی دوروں کی دعوت دی جائے گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…