منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا

datetime 20  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے7 دہشت گردگرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو ڈیرہ غازی خان ، راولپنڈی ، ساہیوال اور گوجرانولہ میں کارروائی کے دورران گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار دہشت گردوں میں شیرمحمد، عبدالخالق، اکرام اللہ، نجیب اللہ سمیت دیگر شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے ۔حکام کے مطابق دہشت گردوں کے نیٹ ورکس حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔کارروائی کے دوران بارودی مواد، اسلحہ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا۔دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 472کومبنگ و سرچ آپریشن کیے اور آٹھ ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ کے دوران 75 مشتبہ افرادکو گرفتار کیا گیا ہے ۔حکام کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…