ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

فوجی املاک پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہرصورت گرفتار کیا جائے گا، محسن نقوی

datetime 20  مئی‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے مردپولیس اہلکاروں کو خواتین کی حراست سے روکتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ نو مئی کے مقدمات میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائی جائے ۔

فوجی مقامات پر حملوں خاص طور پر جناح ہائوس کے اندر اور باہر موجود خواتین سے لیڈیز پولیس اسٹیشن میں آکر خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت برتنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔پنجاب حکومت کے مطابق 9 مئی کے 138 مقدمات میں 500 سے زائد خواتین اس وقت مطلوب ہیں۔فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا ،فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث خواتین کسی رعایت کی مستحق نہیں۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ان مقدمات میں ملوث خواتین کی گرفتاری لیڈیز پولیس کے ہمراہ یقینی بنائی جائے اور کوشش کی جائے کہ انہیںخواتین پولیس اسٹیشن میں رکھا جائے۔محسن نقوی نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج ایف آئی آرز میں شامل خواتین کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔فوجی مقامات پر حملوں خاص طور پر جناح ہائوس کے اندر اور باہر موجود خواتین سے لیڈیز پولیس اسٹیشن میں آکر خود گرفتاری دینے کی صورت میں رعایت برتنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…