پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کر دیا

datetime 18  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہونے کے باعث آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام سٹیک ہولڈرز کو ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاط و تیاری سمیت لوگوں کی آگاہی کے لئے بروقت اقدامات کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں داخل ہونے والی مغربی ہوائیں بالائی اوروسطی علاقوں میں 18 مئی تک موجود رہیں گی جس کے باعث کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ،بنوں، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودہا، میانوالی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ ،ننکانہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، قصور، اوکاڑہ اور لاہور میں آندھی/جھکڑ چلنیاورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی/جھکڑ کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزورسٹرکچر کو نقصان کا خطرہ ہے ۔کسان حضرات موسمیاتی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔ بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آندھی/جھکڑ /گرج چمک کے دوران عوام کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ دریں اثنا نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی پر مبنی موسمیاتی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ممکنہ صورتحال کے پیش نظر فعال اقدامات شروع کئے جائیں ۔ علاوہ ازیں متعلقہ آبادیوں کی تیاری اور آگاہی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…