پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی بد قسمتی سے دوسری ایم کیوایم بننے جارہی ہے،فیصل واوڈا نے آرمی چیف سے اپیل کر دی

datetime 17  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈانے کہاہے کہ 9مئی کے فسادات میں ملوث لوگوں کو سزاملنی چاہئے،آرمی چیف سے اپیل کروں گا کہ جن لوگوں نے نوجوانوں کو گمراہ کیاان کو بھی کڑی سزادی جائے،اپنی تنصیبات کو آگ لگوایں تو میں اپنی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں،پی ٹی آئی بدقسمی سے دوسری ایم کیوایم بننے جارہی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ کچھ گٹرکے کیڑے اور سانپ سامنے آئیں گے اور وہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے، مگر اب آدھا تیترآدھا بٹیر نہیں چلے گا، فوج کے ساتھ ہیں تو کھل کر کھڑے ہوں،کمر کا درد کا بہانہ کرنے والے وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہکاوے میں آکر کچھ بچے، ماں اور بہنیں گمراہ ہوگئیں، سازش کے تحت لوگوں کو گمراہ کیا گیا، میں تو ان واقعات سے قبل ہی خبردار کرچکا تھا کہ آپ لوگ گمراہ نہ ہوں، اب آپ کے پیچھے کوئی نہیں آئے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے گرفتار نوجوانوں اور بچیوں سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے۔

ہمارے نوجوانوں کو برین واش کرکے گمراہ کیا گیا،نو جوانوں اور بہنوں کے لیے ریلیف ملنا چاہیئے، آگ لگانے کے بعد جو کہہ رہے ہیں ان کوایسا نہیں کرناچاہیے تھا،یہ وہی لوگ تھے جو کہتے تھے کہ کوئی گرفتارہوتاہے تو ان کوبیماری یاد آجاتی ہے، ان لوگوں نے بے شرمی،مکاری،جھوٹ کے تحت لوگوں کوگمراہ کیا،آج رونے والے بے حس ہیں، دوسروں کو بیماری کا بہانہ بنانے کا طعنہ دینے والے آج خود علاج کرارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے مجھے پندرہ سال پہلے اپنا ملک کا سبق پڑھایا،کچھ لوگ جیلوں سے پیغامات دے رہے ہیں کہ ہمیں معافی دیدو،اب کسی کو معافی نہیں ملنی چاہیئے،کسی کو معافی ملی تو پھر ہم پاکستان کو بچانے کے نام پر کئی معاملات کو اپنے ہاتھ میں لے لیں گے عدلیہ کی ساتھ کھڑا ہونا چاہیئے کہ فوج کے ساتھ،آدھا تیتر اور آدھا بٹیر نہیں چلے گا،چھ ماہ قبل جس چیزکی نشاندہی کی وہ ایک ایک بات سچ ثابت ہوئی۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف سے اپیل کروں گا کہ جن لوگوں نے نوجوان کو گمراہ کیاہے ان کو کڑی سے سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ عدلیہ بھی ہماری ہے،فوج اور پولیس بھی ہماری ہے، اداروں کو بچانے کیلئے کسی بھی حد تک جاناپڑے تو جاؤں گا،پاکستان ہے تو عدلیہ،فوج،میڈیا سب کچھ ہے،ہمیں تربیت ملی تھی کہ اصولوں پرکھڑے رہو، واضح کررہا ہوں کہ اداروں کو بچانے کیلئے کسی بھی حد تک جاناپڑے تو جاؤں گا، میرے خلاف جتنی فائلیں ہیں کھول لیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…