اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

خاتون کے ہاتھ جوڑنے پر ڈاکو چھینا ہوا پرس واپس کرکے فرار، ویڈیو وائرل ہو گئی

datetime 17  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)لانڈھی کے علاقے میں ہونے والی واردات کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار اسٹریٹ کریمنلز خاتون کے ساتھ لوٹ مار کررہے ہیں، اس موقع پر خاتون کی منت سماجت اور ہاتھ جوڑنے پر لٹیروں کو رحم آ گیا اور انہوں نے خاتون سے تشدد کے بعد چھینا ہوا پرس واپس کردیا اور فرار ہوگئے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان آئے اور پیدل چلنے والی خاتون اور بچے کے سامنے موٹر سائیکل روکی اور خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش کی، جس پر خاتون نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر ایک ڈاکو نے بیگ چھیننے کی کوشش میں خاتون پر تشدد بھی کیا، خاتون نے اپنا بیگ ان سے دور پھینک دیا لیکن وہ اسے حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے، اسی دوران ڈاکوؤں کے مزید دو ساتھی بھی پہنچ گئے اور فرار ہوتے وقت خاتون نے ان کی منت سماجت کی اور ان کے آگے ہاتھ جوڑے جس پر انہیں خاتون پر رحم آ گیا اور پرس واپس کرکے وہاں سے چلے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…