جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

معروف عالم دین شاہ تراب الحق کے صاحبزادے انتقال کرگئے

datetime 17  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی ) معروف عالم دین (مرحوم) علامہ سید شاہ تراب الحق قادری کے صاحبزادے اور پاکستان سنی موومنٹ کے چئیرمن سید شاہ سراج الحق قادری نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق سید شاہ سراج الحق قادر کو گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد وہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور منگل کی رات حرکت قلب ہونے سے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ترجمان جماعت اہلنست کے مطابق 57 سالہ مرحوم شاہ سراج الحق قادری نے پسماندگان میں بیوہ ، دو بیٹے اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے ، ان کی نما ز جنازہ دارالعلوم امجدیہ عالمگیر روڈ پر امیر جما عت اہلسنّت کراچی علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے پڑھائی ۔شاہ سراج الحق کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ سوئم قرآن خوانی کل جمعرات بعد مغرب تا عشاء جامع میمن مسجد پہاڑی والی شہید ملت روڈ پر ہو گی ۔نماز جنازہ میں شیخ الحدیث مفتی یونس شاکر رضوی،شیخ الحدیث مفتی سید احمد علی شاہ سیفی،حاجی عبد الحبیب عطاری،ڈاکٹر سیدمحمد اشرف اشرفی،حاجی حنیف طیب،ثروت اعجاز قادری ،بلال سلیم قادری،مولانا ابرار احمد رحمانی،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری، سید رفیق شاہ،صاحبزادہ شاہ فرید الحق قادری ،صاحبزادہ منہاج الحق ،صاحبزادہ ابرار الحق ،علامہ کامران قادری،پروفیسر غلام عباس قادری،صاحبزادہ ریحان نعمانی،ڈاکٹر فرید الدین قادری،سید ذمان علی جعفری،مفتی قاسم فخری،قاری اشرف گورمانی،علامہ عامر اخلاق شامی،مفتی عابد مبارک ،علامہ نسیم احمد صدیقی،مفتی عبد الحق سیفی،مولانا رفیق عباسی،مولانا تاج نواب ،مفتی اکرام المحسن،مفتی بلال قادری،علامہ شوکت سیالوی،علامہ اشرف شاد قادری،مولانا اکرم سعیدی،مولانا اکبر درس ،مولانا اصغر درس ،مولانا فخر الحسن شاہ،مفتی رفیع الرحمان نورانی،علامہ ناصر خان ترابی،علامہ عرفان ضیائی،صوفی حسین لاکھانی،محمد فرید قادری،قاضی نو ر الاسلام شمس،عباس علی قادری،مفتی زاہد عزیز ،مولانا غلام قمر الدین سیالوی،احمد رضا طیب،ڈاکٹر عبد الرحیم،زاہد اشتیاق قادری،سلیم عطاری،عاطف بلو،مولانا یعقوب عطاری،مفتی غلام مرتضیٰ مہروی،ولی مصطفائی،سابق صوبائی وزیر عبدا لحسیب،سابق ڈی آئی جی اقبال محمود،علامہ رئیس قادری،غفران قادری،مولانا عاشق سعیدی،مفتی فیصل قادری،آصف رضا قادری،اسد احمد مجددی،شریف احمد قادری،احمد واڈی والا،اسد جواد،مولانا معراج الدین اختر القادری،سید اللہ رکھا ،قاری مصطفی سرور اعظمی،فرحان اقبال نقشبندی،سلیم الدین راجپوت،سلیم خان ترابی ، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں شریک تھے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…