جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

القادر ٹرسٹ: بشریٰ بی بی کل نیب میں طلب، نیب ٹیم نوٹس لیکر زمان پارک پہنچ گئی

datetime 17  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی )نیب اسلام آباد نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کل طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم القادر ٹرسٹ کیس میں جاری نوٹس بشریٰ بی بی کو دینے کے لیے زمان پارک پہنچی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب کی ٹیم دو گھنٹے زمان پارک میں عمران خان کے گھر میں موجود رہی جسے بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم یہ نوٹس وصول کرے گی۔ذرائع کے مطابق نیب ٹیم مسلسل انتظار کرنے کے بعد پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے نہ مل سکی اور نوٹس موصول کرائے بغیر واپس چلی گئی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب کی ٹیم نوٹس موصول کرانے دوبارہ زمان پارک آئے گی۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا کہ یہ عمران خان کو بند گلی میں لے آئیں گے، اب اس بند گلی میں آچکے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ آج سے کیڑے اور سانپ پہلے 9 مئی کا شرمناک واقعہ کروانے کے بعد مذمتی بیان دیں گے، دوسرے فیز میں پارٹی سے لاتعلقی اور ملبہ دوسرے پر ڈال دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کہا کہ یہ عمران خان کو بند گلی میں لے آئیں گے اور اب اس بند گلی میں آچکے ہیں، جس سے اللہ نکال سکتا ہے بندہ نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…