لاہور ( این این آئی) ایس ایچ او سبزہ زار کے خلاف اپنے ہی تھانے میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد، حبس بے جا اور دھمکیوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ یاسر انور نامی وکیل کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمہ میں ایس ایچ او سمیت سب انسپکٹر، اے ایس آئی اور دیگر کانسٹیبل نامزد ہوئے ہیں۔مدعی مقدمہ نے موقف اپنایا ہے کہ ایس ایچ او نے یکم مئی کو ریلی کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا، ایس ایچ او نے ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ تھانے آنے والے وکلاء کو محبوس کرلیا، پولیس اہل کاروں نے تھانے کے باہر جمع افراد پر لاٹھی چارج بھی کیا۔مدعی کے مطابق ملزمان پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے۔دوسری جانب حکام نے کہا ہے کہ مقدمہ درج کرکے معاملے کی تفتیش جاری ہے، میرٹ پر کارروائی ہوگی۔