اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پنجاب پولیس پبلک ایپ کا باقاعدہ آغاز ، عوام کی سہولت کیلئے 11 مفید فیچرز شامل

datetime 6  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب پولیس پبلک ایپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، سی سی پی او لاہور، سی ٹی او لاہور، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب پولیس پبلک ایپ میں عوام کی سہولت کیلئے 11 مفید فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔ عوام پولیس ایپ کے ذریعے گمشدگی، ورثا کی تلاش، کرائم رپورٹ، ٹریفک سروسز سمیت دیگر سہولتیں حاصل کر سکتے ہیں۔ پولیس ایپ کا ”میرا پیارا” فیچرتلاش گمشدہ اور تلاش ورثا میں معاون ہو گا ۔ پولیس ایپ کے ذریعے گمشدگی کی رپورٹ گھر بیٹھے کی جاسکے گی۔ ”میرا پیارا” ایپ پر سپیشل بچے یا فرد کو بھی گمشدگی کے خدشے کے پیش نظر رجسٹرڈ کیاجاسکے گا۔ ”میرا پیارا”ایپ پر گمشدہ اور باز یاب بچے یا فرد کی رپورٹ بھی کی جاسکے گی۔ ”میرا پیارا”ایپ پر گمشدہ اور باز یاب بچوں کی تلاش ممکن ہوسکے گی۔ پنجاب پولیس پبلک ایپ میں ویمن ہراسمنٹ فیچر کے ذریعے ہراساں کئے جانے پر ملزم کو فوری ٹریس یا گرفتار کیا جا سکے گا۔ خدمت مرکز کی 18 سروسزپنجاب پولیس پبلک ایپ میں شامل ہیں۔خدمت مرکز سروسز کے ذریعے کریکٹر سرٹیفکیٹ، کرایہ داری، ایف آئی آر، ایمپلائز رجسٹریشن اور دیگر سروسز بھی آن لائن حاصل کی جا سکتی ہیں۔ پولیس ایپ پر شکایات یا کرائم رپورٹ بھی درج کرانے کی سہولت میسر ہو گی۔ نفرت انگیزی اور دہشت گردی کے واقعات کو ایپ پر اپ لوڈ کرنے سے ڈائریکٹ سی ٹی ڈی تک پہنچ جائے گی۔ پولیس ایپ کے ذریعے پولیس اور اس سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس میں یوتھ انٹرن شپ بھی حاصل کی جا سکے گی۔ پنجاب پولیس ایپ کے ذریعے عوام قریبی پولیس اسٹیشن کی لوکیشن بھی حاصل کرسکیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں اپنی نوعیت کی منفرد ”پنجاب پولیس پبلک ایپ” کی تیاری اور لانچنگ پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ ”پنجاب پولیس پبلک ایپ” کا آئیڈیا گوجرانوالہ میں گمشدہ ورثاء کی تلاش کے دوران سامنے آیا۔ سی ٹی او لاہور نے گمشدہ بچے کی تلاش کے لئے قابل تحسین کردار ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…