اسلام آباد (پی پی آئی)خسارہ کا شکار کئی سرکاری اداروں کے ملازمین کو پنشن، تنخواہ اور ریٹائر منٹ کے واجبات کی ادائیگی اور پہلے سے لیے گئے قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 1.5ٹریلین روپے کے مزید قرضے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے مجموعی طور پر لیے جانے والے قرضوں کا ہدف سات ٹریلین روپے مقررکیا ہے ،ان قرضوں کے بڑا حصہ یعنی 5.5 ٹریلین روپے مالیاتی اداروں سے لیے گئے پہلے قرضوں پر سود کی مد میں ادا کردیا جائے گا۔ آئی ایم ایف قرضہ پروگرام کی بحالی میں تاخیر کے سبب حکومت پاکستان پر اندرونی قرضوں کا بوجھ بڑھتا جارہاہے۔