بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت، پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جلد شروع ہونے کا امکان

datetime 4  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے اگلے دور کیلئے صلاح مشورہ شروع کردیا ہے، اتحادی جماعتیں خصوصا پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی حامی ہیں، مذاکرات کے اگلے دور کا آغاز جلد ہونے کا امکان ہے۔2مئی کو ہونیوالے مذاکرات کے دوران نگران حکومت کی زیر نگرانی انتخابات کرانے پر اتفاق ہوچکا ہے، لیکن انتخابات کی تاریخ پر ابھی تک اتفاق نہ ہوسکا۔

مذکورہ میٹنگ ملک میں ایک ہی دن انتخابات کے حوالے سے حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین تیسرا اور آخری راؤنڈ سمجھی جارہی تھی، جس میں حکومت اور پی ٹی آئی کے وفود نے تحریری تجاویز ایک دوسرے کے حوالے کیں۔پی ٹی آئی نے الیکشن سمیت 8نکاتی ڈرافٹ حکومتی ٹیم کے حوالے کیا، جس میں عیدالاضحی اور محرم کے دوران الیکشن کرانے کی تجویز دی گئی۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اگست کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں الیکشن ہوسکتے ہیں۔پی ٹی آئی نے تجاویز کا ڈرافٹ سپریم کورٹ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی ڈرافٹ پر پی ٹی آئی ٹیم عمران خان سے مشاورت کریگی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…