منگل‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2025 

مراد سعید اور مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا، عمران خان

datetime 4  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بیرونی ایجنسی سے خطرہ نہیں، مافیا نے سپریم کورٹ کو تقسیم کردیا، مراد سعید اور مجھے اگر کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا، قوم سے چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کے لئے  ہفتہ کو باہر نکلے۔

انہوں نے عدالت میں پیشی کے لیے اسلام آباد روانگی کے وقت اپنے ویڈیو پیغام میں نے کہا کہ 4چیزوں پر میں بات کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹانگ پر سوجن کے باوجود عدالت جارہا ہوں کیونکہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، دوسروں (مخالفین ) کی طرح نہیں جو اپنے خلاف فیصلہ آنے پر ججز کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہیں۔تین روز قبل لاہور ہائیکورٹ کو واضح طور پرکہا کہ جسے ہم ڈرٹی ہیری کہتے ہیں اس نے 2 بار مجھے قتل کرنے کی کوشش کی ہے۔ پہلے وزیرآباد میں جس میں جے آئی ٹی کی تفتیش اس کی وجہ سے سبو تاژ کی گئی کیونکہ تحقیقات کا سرا اسی کی جانب جانا تھا، دوسری دفعہ 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں مجھے قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ مراد سعید کو دھمکیاں مل رہی ہیں کہہ رہے ہیں کہ دہشتگرد اس کے پیچھے ہیں لیکن اگر مراد سعید کو کچھ ہوا تو اس کے پیچھے بھی ڈرٹی ہیری ہی ہوگا۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر مجھے کچھ ہوا تواس کے پیچھے بھی ڈرٹی ہیری ہوگا ۔

،کوئی دہشت گرد نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مجھے کسی بیرونی ایجنسی سے نہیں اسی آدمی سے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کا کال دے رہا ہوں ہفتہ 6مئی کی شام ساڑھے پانچ بجے آپ نے اپنے محلوں میں ، گائوں میں ایک گھنٹے کے لئے باہر نکلنا ہے اور اپنے چیف جسٹس کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنا ہے کیونکہ مافیا ان کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہے ، اس نے سپریم کورٹ کو تقسیم کیا ہوا ہے، پاکستان کے آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے کیونکہ وہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

مہنگائی اور بیروزگاری نے پاکستان میں تباہی مچا رکھی ہے جس کی وجہ سے وہ ڈرے ہوئے ہیں اور پاکستان کے آئین ، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کیخلاف جارہے ہیں۔عمران خان نے قوم سے درخواست کی کہ اپنے بچوں کا مستقبل اور ملک بچانے کیلئے سب نے ہفتہ کی شام گھروں سے باہرنکلنا ہے اور اپنے چیف جسٹس کو بتانا ہے کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے قوم سے ایک گھنٹہ مختص کرنے کی درخواست کے علاوہ عمران خان نے ریلیاں نکالنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ میں پھر 4ریلیاں کررہا ہوں ، اپنے چیف جسٹس اور پاکستان کے آئین کیلئے۔۔۔ اپنا ملک بچائو، آئین بچائو اوراس ملک کا سپریم کورٹ بچائو۔عمران خان نے مزید بتایا کہ یہ ریلیاں ہفتے کے روز ہی لاہور، اسلام آباد راولپنڈی اور پشاور میں ہوں گی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…