جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان کو خوش آمدید کہنے کے لیے اپنا عملہ بھیج دیتا ہوں، جج کا طنز

datetime 4  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج کرنے کے کیس میں جمعرات کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی ۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

اے ٹی سی جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہو کر عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے کہا ہے کہ عمران خان 9 مقدمات میں اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہو رہے ہیں۔وکیل نعیم پنجوتھہ نے عمران خان کاساڑھے 12 بجے تک اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کا بتایا ۔عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کو جوڈیشل کمپلیکس میں سیکیورٹی خدشات ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے آنے تک اے ٹی سی کیس التوا کر دے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج نے ریمارکس دیتے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کے دروازے سے گزر کر عمران اسلام آباد ہائی کورٹ جاتے ہیں۔جج نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں تو عمران خان کو خوش آمدید کہنے کے لیے اپنا عملہ بھیج دیتا ہوں۔جج نے کہا کہ عمران خان اے ٹی سی آتے ہیں تو ضمانت میں توسیع کر دی جائے گی۔پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اس سے قبل بھی ہائی کورٹ کی بنیاد پر ضمانت میں توسیع کی گئی، وہ اگر نہیں آتے تو استثنی اور ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کی جائے۔اے ٹی سی جج نے پراسیکوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے عمران خان کو پکڑنا تو پھر بھی نہیں ہے۔جج راجہ جواد عباس نے کہا کہ سرکار کے پاس سو بہانے ہیں، پکڑنا ہو تو میانوالی میں مقدمہ درج کر کے پکڑ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…