جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پی ٹی آئی سے مذاکرات ،وفاقی حکومت انتخابی تاریخ پر مزید لچک دکھانے کو تیار ہوگئی

datetime 3  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) عام انتخابات سے متعلق حکومتی اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق ،وفاقی حکومت انتخابی تاریخ پر مزید لچک دکھانے کو تیار ہے ۔

تفصیلات کے مطاب گزشتہ روز الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے حکومتی اتحاد اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بھی اختتام پذیر ہوگیا۔حکومتی اتحاد اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں اس بات پر تو اتفاق ہوا کہ ملک بھر میں ایک دن الیکشن ہونے چاہئیں تاہم ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کی تاریخ اور اسمبلیوں کی تحلیل پر اتفاق نہ ہوسکا تاہم اب ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت انتخابی تاریخ پر مزید لچک دکھانے کو تیار ہوگئی ہے اورحکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق مزید مذاکرات سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانے کے بعد ہوسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں حکومت نے 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنے سے انکار کر دیا، وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ سے پہلے اسمبلیاں تحلیل نہیں کر سکتے جبکہ پی ٹی آئی نے بجٹ پیش کرنے کی شرط پر بھی نیم رضا مندی ظاہر کی۔ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ پر اتفاق نہ ہونے پر مذاکرات میں تعطل آیا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ مذاکرات ہو سکیں گے، پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ سے اپنی صفوں میں اتحاد لانے کی بات کی۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے مقف اختیار کیا کہ ن لیگ کے کئی وزرا کے رویوں کی وجہ سے بداعتمادی پیدا ہو سکتی ہے جبکہ حکومتی کمیٹی نے وزرا کے منفی بیانات کو غیر ضروری قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…