پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

اگر کوئی اپنے مفادات کیلئے نواز شریف کو باہر رکھنا چاہتا ہے تو ہم اسے نہیں مانیں گے اور نہ ہونے دینگے’ میاں جاوید لطیف

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اگر کوئی اپنے مفادات کے لئے نواز شریف کو باہر رکھنا چاہتا ہے تو ہم اسے نہیں مانیں گے اور نہ ہونے دیں گے، جب دو جماعتوں نے میثاق جمہوریت کیا تو طاقتور حلقوں کو یہ لگا کہ شاید ان کے خلاف کوئی اتحاد بن گیا ہے تو پھر انہوں نے ایک پراجیکٹ لانچ کیا اور اس پراجیکٹ کو ناکام ہونے کے باوجود بھی آج تک جس طرح بے نقاب نہیں ہونے دیا جا رہا۔

جن لوگوں نے عمران خان سے اپنا حصہ وصول کرنا تھا اس حصے کی وصولی میں ناکامی دیکھتے ہوئے آج تک اس کو واپس لانے میں سہولت کاری ہو رہی ہے، 2017ء میں نواز شریر یف کے خلاف سازش ہوئی تھی جس کے نتیجے میں تا حیا ت نا اہل کیا گیا، 13جولائی کو ائیر پورٹ پہنچ جاتے ، جب آئین کو ری رائٹ کیا جارہا تھا اس وقت مسلم لیگ (ن) کھڑی ہو جاتی تو آج جونوبت آئی ہے وہ نہیں آنی تھی،اداروں نے مل کر جو بت تراشہ تھااس مجسمے کو دھوپ نہیں لگنے دی گئی ، اس مجسمے کا آزادانہ احتساب نہیں ہونے دیا گیا ،حقائق جو قوم کے علم میں آچکے ہیں اداروں میں بیٹھے لوگ اپنی زبان سے کہہ دیں کہ اس مجمسمے کو بنانے کے لئے کیا کیا غلطیاں کی گئی تھیں اور کیا کیا غلطیاںآج بھی دہرائی جارہی ہیں ،کبھی عدالتوںمیں پنچائیت نہیں لگتی ،کسی کی خواہش پر پنچائیت لگے گی تو مذاکرات کبھی کامیاب نہیں ہو ں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ حالات جس نہج تک پہنچ گئے ہیں اب مکمل سچ بولنا پڑے گا،کوئی بھی حکومت ہو صرف اس کا یہ کام نہیں ہے بلکہ اب اداروں میں بیٹھے لوگوں کو سچ بولنا پڑے گا۔

حقائق یہ ہیں جب دو جماعتوں نے میثاق جمہوریت کیا تو طاقتور حلقوں کو یہ لگا کہ شاید ان کے خلاف کوئی اتحاد بن گیا ہے تو پھر انہوں نے ایک پراجیکٹ لانچ کیا اور اس پراجیکٹ کو ناکام ہونے کے باوجود بھی آج تک جس طرح بے نقاب نہیں ہونے دیا جارہا اس کی ناکامی کو قبول نہیں کیا جارہا ہے چھپایا جارہا ہے اس کی کئی ایک وجوہات ہیں ،ان میں سے ایک وجہ یہ ہے کہ جو عمران نے اداروں کے لوگوں میں بیٹھے لوگوں کے ساتھ مل کر اگلے دس پندرہ سال کی منصوبہ بندی کی تھی جس کے تحت ہر ایک کو جو حصہ دینا تھا اس حصے کی وصولی میں ناکامی دیکھتے ہوئے آج تک اس کو واپس لانے میں سہولت کاری ہو رہی ہے ۔

حقائق یہ ہیں کہ ابھی چند روز پہلے بلوچستان میں وکلاء کنونشن ہوا جس میں سپریم کورٹ بار کے سابق صدر امان اللہ کنرئی نے جو انکشافات کئے ہیں ،جو انکشافات جسٹس شوکت صدیقی کر چکے ہیں ، جو آڈیو کی شکل میں ثاقب نثار کے آر ہے ہیں ، جو جنرل (ر)باجوہ کر رہے ہیں جو انکشافات لیک ہو رہے ہیں ،جنرل (ر) فیض اور آصف سعید کھوسہ جو کہہ رہے ہیں جو اقرار جرم بار بار عمران خان کر رہا ہے وہ سارے کے سارے بتا رہے ہیں کہ ہر ایک کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

آج جنرل (ر)باجوہ کے متعلق عمران خان بہت سی چیزیں کہہ رہے ہیں لیکن جنرل (ر) باجوہ کو کس نے روکا ہوا ہے کہ اگر وہ باتیں غلط کر رہے ہیں تو اس کا جواب نہیں دے رہے ،سچی باتیں جنرل (ر)باجوہ کیوں نہیں کرتے،اگر جنرل (ر)باجوہ جھوٹے ہیں تو جنرل (ر)فیض کیوں نہیں بولتے ، آصف سعید کھوسہ اس حوالے سے کیوں نہیں بولتے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…