جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

سیاحوں سے بھری جیپ دریائے نیلم میں جا گری، 3 جاں بحق

datetime 1  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) سیاحوں سے بھری جیپ دریائے نیلم میں جا گری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نیلم سردار طاہر محمود کے مطابق دریا میں گرنے والی جیپ میں 13 افراد سوار تھے، باقی 6 افراد کی تلاش کے لیے پاک فوج اور پولیس اہلکاروں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

وادی نیلم کے سیاحتی مقام تاوبٹ سے مسافر جیپ 11 سیاحوں کو لے کر کیل جا رہی تھی کہ پھلاوئی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے دریائے نیلم میں جاگری۔دریا سے 2 افراد کی لاشیں اور 5 زخمیوں کو نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کیل منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔

جیپ میں ڈرائیور اور کلینر کے علاوہ 11 سیاح سوار تھے جن کا تعلق لاہور سے ہے۔پاک فوج اور پولیس اہلکار رات کی تاریکی کے باوجود گاڑی سے مزید لوگوں کو نکالنے کی کوشش کرتے رہے تاہم پانی کے تیز بہاؤ اور تاریکی کی وجہ سے ریسکیو میں مشکلات کا سامنا رہا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…