جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اب عازمین حج کو آبِ زم زم مفت نہیں ملے گا، خریدنا پڑے گا

datetime 30  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سعودی حکومت نے عازمین حج پر آب زم زم ساتھ لے جانے کیلئے نئی شرائط عائد کر دیں۔رپورٹ کی مطابق عازمین حج کو آب زم زم اب مفت نہیں ملے بلکہ فی کس 15 ریال ادا کرنے ہوں گے، پاکستانی عازمین حج کو رواں برس آب زم زم کے حصول کیلئے 20 کروڑ روپے سعودی حکومت کو ادا کرنے ہیں، یہ رقم ڈالرز میں دی جائے گی، رقم کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حاجیوں کو مجموعی طور پر 8 لاکھ، 96 ہزار لیٹر آب زم زم فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سے آب زم زم کی قیمت پیشگی لی جا رہی ہے، ہر حاجی کو پاکستان واپس پہنچنے پر صرف 5 لیٹر آب زم زم ہی ملے گا جس کیلئے انہیں فی کس 15 ریال ادا کرنے ہوں گے جو پاکستانی کرنسی میں 1114 روپے بنتے ہیں۔دوسری جانب سعودی امور حج کمیٹی کے مطابق عمارتوں اور مکانوں کے پرمٹ جاری کرانے کیلئے درخواستیں رواں ماہ کے آخر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں، عمارتیں مقررہ معیار کی ہونا ضروری ہیں جن کی تصدیق مکہ بلدیہ اور شہری دفاع کے منظور شدہ کنسلٹنگ انجینئرنگ فرمز سے کرائی جائے۔

رہائشی امور کی کمیٹی نے کہا کہ حجاج کی رہائش کیلئے جو عمارتیں فراہم کی جائیں گی ان کے لیے بنیادی شرائط متعلقہ کمیٹی کی جانب سے جاری کی جا چکی ہیں جن میں حفاظتی امور کو مقدم رکھا گیا ہے۔متعلقہ منظورشدہ انجینئرنگ فرمز کے نمائندے عمارتوں کا جائزہ لینے کے بعد فراہم کی گئی سہولتوں اور معیار کا معائنہ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ پیش کریں گے جن کی بنیاد پرعمارتوں کے پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…