جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شہبازشریف ،وزیرداخلہ ،وزیرقانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں ،قوم یوم نجات کی تیاری کرے،شیخ رشید

datetime 25  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری بلاول کووزیراعظم دیکھناچاہتاہے جبکہ اپریل کے مہینے میں غربت کے ہاتھوں ٹھٹہ کی ساحلی پٹی میں41لوگوں نے خودکشی کی ۔

جنرل عاصم منیرکادورہ چین انتہائی اہم ہے جو آئندہ ملک کی خارجہ پالیسی کاتعین کرے گا ، ساری شریف فیملی نے گھر کی چاردیواری کے اندرعیدالفطر کی نمازاداکی ،زرداری نے ناکامی کاسارا ملبہ شہباز شریف پرڈال دیاہے خود نیک پروین بن کربیٹھ گیا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن پوراہو یاپنجاب کاہو ہوکررہے گا ،بلاول نہ ساری دنیاسے5ڈالرامدادلایانہ آئی ایم ایف سے مسئلہ حل کرایا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی کردارکشی کی جارہی ہے ،شہبازشریف ،وزیرداخلہ ،وزیرقانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں ،قوم یوم نجات کی تیاری کرے ،عدلیہ کافیصلہ نہ ماناتوعمران خان کال دے گااورساری قوم سڑکوں پرہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیرکادورہ چین انتہائی اہم ہے جو آئندہ ملک کی خارجہ پالیسی کاتعین کرے گا ،حکومت عدلیہ کودھمکیاں دینے کے بجائے آئین وقانون کااحترام کرے ورنہ یہ آئین اورقانون کے شکنجے میں پہلے ہی خودآچکے ہیں، الیکشن میں جانا سیاسی خودکشی کرنے سے بہترہے ،فضل الرحمان وہاں لے جاکرمارے گاجہاں کوئی نہیں بچائے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…